سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )کمشنر سیکرٹریٹ سیدو شریف کے سینکڑوں ملازمین نے سپرنٹنڈنٹ میاں فضل حمید شاہین کی معیت میں نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی اور قتل عام پر احتجاجی جلوس نکالا اس موقع پر مقررین نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ٹھوس کاروائی پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عالمی برادری یورپ میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کو پنپنے نہیں دے گی اور ایسے رحجانات کی سختی سے حوصلہ شکنی کرے گی مقررین نے بھارت میں اس المناک واقعہ پر اظہار مسرت کے واقعات کی پرزور مزمت کی اور عالمی براداری سے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی حکومت ہر مرحلے پر اپنی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت مہیا کررہی ہے آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
1,294 total views, 4 views today