سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)اے سی بابوزی کے مینگورہ شہر میں چھاپے ،دودھ اور اشیائے خورد و نوش کے نمونے لیکر لیبارٹری کو بھیجوادئے گئے ،درجنوں دکانوں کو وارننگ ،گزشتہ روز قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر بابوزی اشتیاق احمد خان نے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم کی خصوصی ہدایت پر مینگورہ شہر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے دودھ کے دکانوں ،تندوروں سمیت دیگر دکانوں پر چھاپے مارے اور دودھ سمیت باسی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے انکو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری میں بھیجوا ئیں اس موقع پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں گران فروشی اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ چھاپوں کا سلسلہ جاری رہیگا دکاندار صفائی کو ٹھیک کریں اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں اس موقع پر انہوں نے درجنوں دکانداروں کووارننگ دی ۔
1,278 total views, 2 views today
Comments