سوات( سوات نیوزڈاٹ کام)خیبر پختونخواہ کا دوسرا بڑا نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات میں فنڈز ختم ہو گئے جس کی وجہ سے ڈائلاسز کے مریض بازارسے ڈائلاسزکٹس خریدنے پر مجبور ہیں. سوات کے علاقہ منگلور میں قائم صوبے کا دوسرا بڑا نواز شریف کڈنی ہسپتال جس میں گردو ں کے بیمار افراد کے علاج کیلئے تمام سہولیات میسر ہیں۔مالاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع کے مریض یہاں اتے ہیں ۔
2016میں قائم ہونے والے اس ہسپتال میں اب تک 43649مریضوں کے ڈائلاسز کئے جاچکے ہیں جس کیلئے ہسپتال میں 14دائلاسز مشینیں موجود ہیں۔۔۔
نواز شریف کڈنی ہسپتال میں اب تک مجمو عی طور پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا ہے تاہم اب ڈائلاسز کے مریض فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈائلاسز کٹس باہر سے خود خرید نے پر مجبور ہیں .
سال 2016 میں قائم۔ہونے والے اس ہسپتال کے اخراجات سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنے تنخواہ سے پورے کئے جاتے تھے ۔ اس کے بعد ایک۔مرتبہ صوبائی حکومت نے فنڈز جاری کئے ۔ جو تین ماہ ہوگئے ہیں ختم ہوئے ہیں ۔ جس کے بعد اب ڈائلاسز کٹس مریض خود خریدتے ہیں
ایک کٹس پر تقریبا 3 ہزار روپے تک خرچہ اتا یے ۔ اور گزشتہ تین مہنوں۔سے فنڈز نہ ہونے کی وجہ مریض خود ہی ڈائلاسز کٹس خریدنے پر مجبور ہیں
1,490 total views, no views today



