مٹہ (رحیم خان ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ عوام کی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا صوبائی حکومت کیساتھ ساتھ تمام سرکاری محکموں کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے سوات کی دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کی مسائل کی حل کیساتھ ساتھ سرکاری محکموں اور عوام کی درمیان فاصلوں کو ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جوڈیشنل کمپلیکس مٹہ کی پیسے ریلیز ہوچکی ہے انشاء اللہ ایک مہینے کی اندر اندر یہ مسئلہ حل ہوجایئگی ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ کالج ہال میں ایک کھلی کچہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہرے سے اسسٹنٹ کمشنر مٹہ زمین خان مہمند تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیر سید خان ایس ڈی ایف اوعمر خطاب وزیر ایس ڈی ای او مٹہ عنایت اللہ خان سمیت دیگر سرکاری افسران نے بھی خطاب کی جبکہ کھلی کچہری میں تمام ضلعی افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں سرکاری اہلکاروں نے شرکت کی جبکہ عوام بھی بڑی تعداد میں شیریک ہوئے اور مسائل کی انبار لگادی کھلی کچہری میں عوام کی طرف سے ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے چیرمین بہادر خان اعجاز پشتون مٹہ بازار کے جنرل سیکرٹری عثمان غنی شاہ فہد محمد زاہد مفتاح الدین اور دیگر افراد نے بھی خطاب کرکے مسائل پیش کی کھلی کچہری میں ڈی سی سوات نے زیادہ تر مسائل کی بروقت حل کرنے جبکہ بعض مسائل کو متعلقہ اداروں کو بھیجنے اور بعض مسائل کو صوبائی حکومت کو ارسال کرنے کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے اور انکے ذمہ دار عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں اور عوام کی خدمت میں کسی بھی قسم کی لاپراہی اور کوتاہی نہ کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے کوششوں سے مٹہ سپورٹس کمپلیکس کیلئے کام تیزی کیساتھ جاری ہے اور انشاء اللہ بہت جلد اس بڑے منصوبے پر بھی کام شروع کی جایئگی انہوں نے کہا کہ عوام پٹواریوں سمیت تمام سرکاری محکموں میں اپنے جائز کام کیلئے قانون کی مطابق پیسے ادا کریں اور کسی کو بھی زیادہ پیسے نہ دیں اور اگر کوئی مطالبہ کریں تو انکی خلاف ایکشن لینے میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کی جایئگی انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے سرکاری اداروں کیساتھ ساتھ عوام بھی عملی میدان میں نکلے اور منشیات کی خلاف اگاہی مہم چلائیں انہوں نے کہا کہ صاف پانی کو گندہ پانی سے بچانے کیلئے بھی اس وقت کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ تمام عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھایئنگے اور ائندہ یہاں پر ہونے والے کھلی کچہری سے پہلے موجودہ کھلی کچہری میں اٹھانے والی مسائل کی بارے میں رپورٹ عوام کی سامنے رکھ دینگے کھلی کچہری میں کالج طلباء نے کالج کی بسوں اور سپورٹس فنڈز دینے کا بھی مطالبہ کیا ادھر کھلی کچہری میں عوام نے دل کھول کر مسائل کی انبار لگادی اور مسائل کی بروقت حل نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا کھلی کچہری کی انتظامات کی حال یہ تھی کہ ساونڈ سسٹم کھلی کچہری کی درمیان میں لایا گیا جبکہ لائٹس اور بجلی کیلئے بندوبست بھی کھلی کچہری کی درمیان میں کی گئی دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سوات نے قطر چیرٹی کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر مٹہ کے دفتر میں تعمیراتی کام سمیت پانی کی سکیم کا بھی افتتاح کیا جبکہ انہوں غیرمعیاری اور زائد العیاد اشیاء خودونوش کوبھی جلادی انہوں نے لوگوں میں پودے بھی تقسیم کئے
1,840 total views, no views today



