سوات ( سوات نیوزڈاٹ کام ) جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر ممبر مرکزی شوریٰ اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ عوام اپنے بچوں پردنیا وی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم ضرورحاصل کریں انہوں نے کہا کہ اپنے مدداپ کی تحت دینی علوم دینے والی مدارس کی خلاف حکومت کی ہر کوشش کو ناکام بنادینگے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اس وقت پاکستان پوری اسلامی دنیا کیلئے دین کی تعلیم پھیلانے کیلئے ایک اہم کردار ادا کرتے ہے عوام مدارس کی تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مدرسہ زینت القران حقانیہ البنین والبنات مسجد خالد بن ولید نیو کالونی مٹہ میں ختم القران کے ایک بابرکت محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہتمم مولانا حفیظ الرحمان قاری احسان الحق مٹہ تحصیل کے امیر قاری رحیم اللہ ااور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس بابرکت محفل میں بڑی تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی مولانا محمد قاسم نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا سے دینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے طلباء پاکستان اتے ہیں جبکہ دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کیلئے لوگ پاکستان سے بیرونی ممالک جاتے ہیں حالانکہ ملک میں تعلیم پر حکومت اربوں روپے خرچ کرتے ہیں اور ملک کی اندر تمام دینی مدارس اپنی مدد اپ پر کام کرتے ہیں جو حیرانی کی بات ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان میں تمام دینی مدارس کی حفاظت کیلئے پہلے کی طرح موجود ہے اور ائندہ بھی اپنے اس اہم کام پر موجود رہینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کی دینی مدارس کو تحویل میں لینے کی کوشش کو کھبی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اس موقع پر مہمانوں نے بچوں پر انعامات بھی تقسیم کی اور ملک وقوم اور اسلامی دنیا کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی
1,240 total views, 2 views today
Comments