سوات، ملاکنڈ ڈویژن کے معروف قانون دان سید طہار خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پہلے بھی ملاکنڈڈویژن کے عوام اور وکلاء سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے اور اب بھی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے اعلیٰ ذمہ داران ملاکنڈڈویژن کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں۔ جس کے ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان کے خلاف بھرپور تحریک اور جدوجہد کریں گے۔ عدلیہ بحالی تحریک میں سب سے زیادہ قر بانیاں یہاں کے مظلوم عوام اوروکلاء نے دی ہیں۔ اورپھر بھی ملاکنڈڈویژن سے پشاور ہائی کورٹ کیلئے جج نہ لینا سراسر ظلم وناانصافی ہے۔ اس ناانصافی پر ہم کسی قسم کی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ بلکہ ان کے اس ناروا سلوک کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے۔ تاکہ یہ اپنا بنایا ہوا فیصلہ ختم کردیں۔
678 total views, no views today
Comments


