لاہور(این این آئی) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے بہاولپور میں کامیاب کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا ،گرفتار دہشتگرد کا ہدف اہم تنصیبات تھیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کیا جس کی شناخت نیاز میر کے نام سے ہوئی ہے۔دہشتگرد کے قبضہ سے دستی بم اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتاردہشتگرد کو افغانستان کے طالبان کمانڈر سے اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی۔گرفتار دہشتگرد کا ہدف بہاولپور میں اہم تنصیبات تھیں۔گرفتار دہشتگرد کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
1,621 total views, no views today
Comments



