سوات(خورشید علی )سیدوشریف پولیس کا گھر پر چھاپہ ، خواتین کی بے عزتی کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ,مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ بت کڑہ میں عیسی محمد کے گھر پر چھاپہ مارا ، جہاں پر پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او مہتاب گل اور دیگر پولیس نفری نے مبینہ طور پر گھر میں موجود خواتین پر تشدد کیا ، ویڈیو میں خواتین کہہ رہی ہے کہ پولیس نے خواتین کو مارا اور قران شریف کی بھی بے عزتی کردی ہے، زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھاپہ سے کچھ دیر بعد صحافی محمد خالق ساگر کو بھی پولیس سٹیشن لے جایا گیا جہاں پر ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔
پولیس سٹیشن سیدو شریف سے جب اس حوالے سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ ائی جی پشاور کے افس سے سیدوشریف پولیس سٹیشن کو موصول ہوئی کہ اس گھر میں منشیات کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد پولیس نے عدالت سے وارنٹ حاصل کی اور گھر پر چھاپہ مارا ، تاہم گھروالوں اور خواتین کی مزاحمت کے بعد پولیس واپس ہوگئی ،
2,205 total views, no views today



