اسلام۔باد(این این ائی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بارانی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کے ذریعے ہی آواز دنیا بھر تک پہنچائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات کا عالمی دن بیت اہمیت کا حامل ہے اور اس کو منانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس پروفیسرز اور ماہرین موجود ہیں جو باہر سے پڑھ کر آئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر بہت علم موجود ہے کہ ایرڈ یونیورسٹی بہت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک درخت لگائو گے آپ کو جنت میں گھر ملنا ہے یہ ہمارا عقیدہ ہے لیکن آپ دنیا کے آلودہ ترین ملک بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بہاولپور اور مظفر گڑھ سے بہت بڑی ہجرت ہونے والی ہے اور یہ ہجرت پانی کی وجہ سے ہو گی مگر وہ لوگ جائیں گے کیا؟انہوں نے کہاکہ آپ نے تعلیم، نہ پارک، نہ صحت کچھ بھی تو نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ زمین سے پانی نکال نکال کر ختم کر دیا گیاجس کا دل کیا ٹیوب ویل لگا دیا، پانی کی کمپنیاں بھی خوب پانی ضائع کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے تو کہا ہم نے دودھ کی نہریں بہا دی ہیں،آپ نے انڈر پاس تو بنائے مگر روڈ پر وہی رش ہے رکشہ اب اڑنے سے تو رہا۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کو ٹیبلٹ پکڑا دیئے گئے.
1,437 total views, 2 views today