سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سٹیپ آرگنائزیشن سوات کے زیراہتمام پانی کی عالمی دن کے حوالے سے تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،آگاہی واک کے دوران مختلف اسکولوں کے بچوں نے ہاتھوں میں پانی کی افادیت اور استعمال کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے رکھے ہوئے تھے ، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ 22 مارچ کو پوری دنیا میں پانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں پینے کے صاف پانی سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے اور اس پیغام کو عام کیا جائے کہ صاف پانی کے ذریعے سے صحت مند معاشرے کے قیام اور مختلف موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے ،غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ واک میں اسکولوں کے بچوں نے بازاروں میں لوگوں کو پانی کی آفادیت اور ان کو گھروں میں پانی کے کم سے کم استعمال اور صاف پانی پینے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ..
2,142 total views, no views today



