سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سیدو پولیس کا خواتین پر تشدد ،دو گرفتار افراد پر تشدد کے بعد زبردستی راضہ نامہ کرکے کسی قسم کی قانونی کاروائی نہ کرنے کی ہدایت ،گزشتہ روز سیدو پولیس سٹیشن کے ایڈیشنل ایس ایچ او مہتاب گل نے گل کدہ میں چھاپہ مارکر خواتین پر تشدد کیا اور اس گھر سے دو افراد سابق کونسلر گل کدہ عیسی محمد اور محمد خالق ساگر کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس سٹیشن میں انکو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے زبردستی ایک راضی نامہ پر دستخط لے لئے کہ وہ پولیس کے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کرینگے جس کے بعد انکو رہا کردیا گیا ،پولیس گردی پر علاقہ عوام میں سخت غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے اور انہوں نے حکام بالا سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
غیر سیاسی اور مثالی پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے سرگرم ،متاثرہ خاندان پر دوبارہ راضی نامے کیلئے دباو اور وضاحتی بیانات پیش کرنے لگیں ،گزشتہ روز گل کدہ میں پولیس گردی کرنے والے بداخلاق پولیس افیسر مہتاب گل کو بچانے کیلئے پیٹی بھائی میدان میں اگئے ہے اور مختلف طریقوں سے متاثرہ خاندان پر دوبارہ راضی نامے کیلئے دباو ڈالنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے وضاحتی بیانات سوشل میڈیا پر جاری کر رہے ہیں ۔
1,617 total views, no views today



