مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام) میرے والد کو سعودی عرب میں قید سے ازاد کرانے کیلئے حکومت وقت عملی اقدامات اٹھائے کوئی وجہ بھی معلوم نہیں کہ میرے والد کو کیوں گرفتار کیا گیا اٹھ سال سعودی عرب میں محنت مزدوری کرکے جب گھر واپس اراہاتھا تو سعودی ائر پورٹ پر گرفتار کیاگیا بچوں کی میڈیا سے بات چیت تفصیلات کی مطابق مسمی انور علی ولد احمد جان سکنہ گام سیر مٹہ جو اس وقت نامعلوم وجوہات کی بناء پر سعودی عرب میں قید ہے انکے معصوم بچوں نے گذشتہ روز مٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکے والد پچھلے اٹھ سالوں سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا تھا لیکن جب وہ اٹھ سال محنت مزدوری کرنے کی بعد پانچ ماہ پہلے گھر ارہاتھا تو نامعلوم وجوہات کی بناء پر سعودی ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا جو تاحال گرفتار ہے ان بچوں نے کہا کہ انکے گھر میں اپنے والد کی علاوہ کوئی نہیں اور ہم اپنے والد کی انتظار کرتے کرتے تھک چکے ہے اسلئے ہمارے وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ محمود خان وفاقی وزیر مراد سعید سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے والد کو سعودی عرب کی قید سے ازاد کرانے میں ہماری مدد کریں اس موقع پر بچوں کی دادا احمد جان بھی موجود تھے
1,801 total views, 2 views today