کبل(تحصیل رپورٹر) متاثرین کاشتکاران ملاکنڈ ڈویژن کا احتجاجی مظاہرہ کبل میں صدر رحیم شاہ کے زیر قیادت منعقد ہوا جس میں جی ایس خان زمان کے علاوہ جہانگیر خان،عزت خان،شاہ زیب خان،زنگین خان،گل رحمن اور دیگر درجنوں کاشتکاران نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں ینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ملکیتی زمینوں میں شجر کاری بند کرنے،چراہ گاہوں پر پابندی ختم کرنے،عوامی مسائل کا پی ٹی آئی حکومت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے،متاثرین کاشتکاران کے جائز مطالبا ت فوری طور پر حل کرنے،وزیر اعلی محمود خان سے وعدہ کے مطابق اقدامات اٹھانے جیسے مطالبات اور نعرے درج تھے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم نے جنگلات اور حکومتی رٹ کے خلاف نہ کوئی قدم اٹھایا ہے اور نہ اٹھائیں گے ہم اپنے جائز مطالبات کے لئے پر امن احتجاج اور وزیر اعلی کے ساتھ ملاقات کے خواہشمند ہیں تاکہ بندوبست کے وقت کاشتکاران کے ساتھ جو ناانصافی ہوئی ہے اسکا ازالہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گےءں تو کاشتکاران ملاکنڈ ڈویژن بھر پور احتجاج اور پشاور میں دھرنا دینگے۔
1,684 total views, 2 views today