مینگورہ ( سوات نیوزڈا ٹ کام ) صوبہ خیبر پختون خواہ میں نئے ضم شدہ اضلاع کے شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سکواڈرن لیڈر(R)اظہر سردار سی ای اوخیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی خصوصی ہدایات پر ایچ سی سی ملاکنڈ ڈویژن کے معائنہ ٹیم سینئر انسپکٹرسعید الرحمن، انسپکٹر ریئس جان نے دیگر عملے کے ہمراہ گذشتہ روزضلع باجوڑ کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی تعاون و اشتراک سے تحصیل خار میں موجودنجی صحت مراکز کا معائنہ کیا اس موقع پر ایک سو سے زیادہ نجی صحت مراکزڈاکٹر عزیز الرحمن سپیشلسٹ کلینک،ڈاکٹرفضل سبحان سپیشلسٹ کلینک،ڈاکٹر جہان زیب سپیشلسٹ کلینک،ڈاکٹر عزیز الرحمن سپیشلسٹ کلینک،ڈاکٹر ظفر اللہ درانی کلینک،ڈاکٹر رحمت اللہ کلینک،ڈاکٹر اجمل شاہ کلینک،ڈاکٹر محمد رحمان تشخیصی مرکز،ڈاکٹر شاہ ولی ڈینٹل کلینک،انصاف ڈینٹل کلینک،ڈاکٹر مظفر شاہ الٹرا ساونڈکلینک ،ڈاکٹر محمد گل الٹرا ساونڈ کلینک ،سینٹرل ہسپتال،شفا سرجیکل ہسپتال،نور میڈیکل کمپلیکس اینڈمیٹرنٹی ہوم،ساجد ہیلتھ کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم،اتحاد کلینکل لیبارٹری ،ذاہد کلینکل لیبارٹری،تشخیصی کلینکل لیب،خارکلینکل لیب،سرحد کلینکل لیب،سٹینڈرڈکلینکل لیب،سٹار میڈیکل لیب،حسن میڈیکل لیب،الشفاء میڈیکل لیب و ایکسرے،حسن میڈیکل لیب،پرائم میٖڈیکل لیب،محمد اسحاق میٖڈیکل لیب،الفلاح میٖڈیکل لیب،،انٹرنیشنل کلینکل لیبارٹری،چغتائی کلیکشن پوائنٹ،بائیوٹچ کلینیکل لیب،جمال میٖڈیکل لیب،پاپولرمیٖڈیکل لیب،علی فلاحی میٖڈیکل لیب،سینا میٖڈیکل لیب،انصاف میٖڈیکل لیب،مشال میٖڈیکل لیب،نویدکلینکل لیبارٹری،نوید ڈیجیٹل ایکسرے، ٹرائبیل ڈیجیٹل ایکسرے،شاہ ایکسرے،سلطان محمود ایکسرے،سعید ایکسرے،نیو جان ایکسرے،حسن ایکسرے،صدام ڈیجیٹل ایکسر ے ای سی جی،ذاکر ای سی او کارڈ یوگرافی اور ای سی جی سینٹر،جمال ڈیجیٹل ایکسرے،سعاد ایکسرے،عبدالمتین ایکسرے وغیرہ کو اپنی صحت خدمات میں بہتری لانے اورخیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015 کے تحت خیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ اپنی صحت سہولیات کی رجسٹریشن کرنے کیلئے نوٹس جاری کئے،ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور مقامی شہریوں نے خیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کونئے ضم شدہ اضلاع تک توسیع دینے کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے یہ توقع ظاہر کی کہ اس عمل سے نجی صحت مراکز کی کار کردگی میں مثبت تبدیلی آئے گی اور عطائیت کا ناسور کنٹرول ہوگا۔
1,828 total views, 2 views today