سوات(خورشید علی )سوات کے سیاحتی اور پرفضائ مقام لائیکوٹ کالام میں کئی عشروں کے بعد مارخور دیکھے گئے ، مقامی لوگوں کی بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے لگی، مقامی لوگوں نے لائیکوٹ کے پہاڑوں میں چار مارخوروں کو دیکھا اور پھر ان کی ویڈیو بھی بنائی مارخور پہاڑ پر اوپر چڑھتی نظر ارہی ہے، ویڈیو میں مارخوروں کو واضح طور پر دیکھا جاسکتاہے، مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ کئی عشروں سے مارخوراس علاقہ میں ناپید ہوگئے تھے، تاہم گزشتہ کئی سالوں سے جنگلات میں اضافہ اور شکارپر پابندی کی وجہ سے اب کئی عشروں بعد اس وادی میں مارخوردیکھے گئے ہیں .
ویڈیو میں مارخورکو دیکھیں
2,872 total views, 2 views today
Comments