سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات میں میٹرک کے امتحانات پرامن طریقے سے جاری ،چیر مین کی قیادت میں انسپکشن ٹیم کے امتحانی مراکز پر چھاپے ،اطمینان کا اظہار گزشتہ روز چیر مین سوات بورڈ پروفیسر تصبیح اللہ ،کنٹرولر عمر حسین خان اور پی اے سردار خان نے سوات میں جاری امتحانات کے سلسلے میں اوڈیگرام ،بلوگرام ،مانیار ،غالیگے ،ایس پی ایس کالج اور دیگر امتحانی مراکز کا دورہ کیا جس میں نہایت ہی پرامن طریقے سے امتحانات جاری تھے اور وہاں پر امتحانات میں بہترین کارکردگی اور پر امن طریقے سے جاری امتحانات پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر چیر مین پروفیسر تصبیح اللہ اور کنٹرولر عمر حسین خان نے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ سوات میں حالیہ امتحانات کیلئے خصوصی انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو کہ مسلسل امتحانی ہالوں پر چھاپے مار رہی ہے اور انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ سوات میں امتحانات پر امن اور شفاف طریقے سے جاری ہے اور اس سال جاری امتحانات نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں اور بہترین طریقے سے امتحانات جاری ہے اور سٹاف مکمل تعاون کررہا ہے جبکہ اسکولوں میں بھی برپور انتظامات کئے گئے ہیں ۔
1,528 total views, no views today



