سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام)ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن محمد سعید خان وزیر نے کہا کہ سوات کو سیاحت کا حب بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی رسائی کے لئے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیاحوں کی رہنمائی کریں ، ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحتی علاقوں کی کوئی کمی نہیں ہے ، اس وادی کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، ملاکنڈ ڈویژن کا ہر علاقہ سیاحوں کے لئے جنت نظیر اور مثالی ہے ، علاقے میں مثالی امن کے قیام کی وجہ سے سوات سمیت پورا ملاکنڈ ڈویژن سیاحوں کے توجہ کا مرز بنا ہوا ہے ، ان خیالات اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سینئر صحافی ممتاز احمد صاد ق ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، سوات یونین آف جنرنلسٹس کے صدر فضل رحیم ، سینئر صحافی غفور خان عادل اور افتخار علی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سوات کے قدرتی حسن اور راعنائیاں اپنی مثال ا پ ہے ، سوات کو سیاحوں کا حب بنانے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صحافیوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے قلم اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے قدرتی حسن اور خوبصورتی کو اجاگر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اس علاقے کا رخ کرسکیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں مثالی امن کی وجہ سے سیاحوں نے اس علاقے کو توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔
1,668 total views, no views today



