سوات ( سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے رات کے وقت اچانک دورہ کرکے قمبرتا مینگورہ جی ٹی روڈ پر تارکول بچھانے کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر این ایچ اے کے افسران کے علاوہ مقامی زعماء اور پی ٹی آئی ورکرز بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے افسران پر واضح کیا کہ تمام ترقیاتی فنڈز اور تعمیراتی کام انکے ذمہ عوام کی امانت ہے اور عوام کی امانت میں خیانت کرنا ایک بڑا جرم ہے جس کی سزا دنیا و آخرت دونوں جگہ مقرر ہے اسلئے حکام کو چاہئے کہ وہ عوام دوست ماحول میں تمام تعمیراتی کام عوام کی خواہشات کے مطابق بروقت مکمل کریں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے کسی سفارش کے بغیر مکمل کرنا اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن، لوٹ مار اوراقرباء پروری کی کوئی گنجائش نہیں فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام کی امیدیں پی ٹی آئی کی حکومت سے مزید بڑھ چکی ہیں ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ ضلع سوات سمیت حلقہ پی کے 5 کے لوگوں کی تمام محرومیوں کا ازالہ احسن طریقے سے کرسکیں انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ سے فتح پور اور بحرین سے کالام تک ترقیاتی کام مزید تیز کیا جائے اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی جو مسئلہ ہو ہمیں اگاہ کریں تاکہ اسے برقت حل کیا جا سکے اور عوام کا پیسہ منصفانہ اور شفاف انداز میں عوام پر خرچ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
1,874 total views, no views today



