اسلام آباد(سوات نیوزڈاٹ کام ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کر چکے ہیں تاہم ان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو کابینہ اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے لیے دعاگو ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کر چکے ہیں۔
1,366 total views, no views today
Comments



