سوات(الطاف سے )سوات کے تحصیل کبل کے گاوں سیرسینئی میں ٹریفک کا المناک حادثہ ، موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے ، کبل پولیس کے مطابق گاوں سیرسینئی میں دو بچے موٹر سائیکل چلا رہے تھے کہ سامنے سے انے والے موٹر کار سے ٹکرا گئے ، جس میں موٹر سائیکل سوار دو بچے شدید زخمی ہوگئے ، جن کوفوری طبی امداد کیلئے سنٹرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی نادر ولد رحمانی گل ساکن خٹ کوٹے کالاکلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ سدیس ولد یوسف ساکن توتانوبانڈئ شدید زخمی ہوگیا ہے، پولیس نے واقعہ کی ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
1,925 total views, no views today
Comments



