لاہور(سوات نیوزڈاٹ کام)سابق وزیراعظم نوازشریف کی جاتی امرا میں اپنی والدہ سے ملاقات ہوئی جہاں ان کی والدہ نے دعاؤں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد جاتی امرا پہنچے جہاں سب سے پہلے ان کی والدہ سے ملاقات ہوئی اوروالدہ نے انہیں دعائیں دیں اور گلے سے لگایا۔ جاتی امرا میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ نوازشریف کی جیل سے رہائی پرلیگی کارکنوں کا جشن تاحال جاری ہے۔
1,562 total views, no views today
Comments



