سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے غفلت برتنے پر دو پولیو ٹیموں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اپنے دفتر گلکدہ سیدو شریف میں پولیو مہم کے دوران ایوننگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیاکہ یوسی کوٹہ میں گلی محلوں میں پولیو مہم کے دوران ای پی آئی ٹیکنیشن فضل امین اور اس کے ساتھ درجہ چہارم ملازم فضل زادہ نے ایک گھر میں موجود بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے لاپرواہی برتی اور بچہ ویکسین کے بغیرر ہ گیا اسی طرح یوسی بشیگرام میں بھی پرائمری ٹیچر فضل کریم معاذ گھر گھر مہم کے دوران ایک بچے کو ویکسین دینا بھول گئے ڈی سی نے دونوں واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایم او سوات اور ڈی ای او ر(مردانہ) کو متعلقہ دونوں ٹیموں کے اہلکاروں کی سخت ترین سرزنش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس قومی مہم میں معمولی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ اس کا تعلق ہماری آئندہ نسلوں کی بقا اور پاکستان کے قومی وقار سے ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے دفتر میں قائم پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کاروائی کا سلسلہ جاری ہے خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے سینئر انسپکٹر سعید الرحمن نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں قائم نجی کلینک اور میڈیکل سٹورچیک کئے اس دوران ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر متعدد طبی مراکز اور وہاں کام کرنے والے پریکٹیشنرز کے خلاف ایکشن لیا گیا اسحاق کلینک، جاوید اقبال کلینک اور ثناء اللہ خان الحجامہ کلینک کو ہیلتھ رولز کی خلاف ورزیوں اور غیر صحت مندانہ ماحول کے پیش نظر سیل کر دیا گیا اور ان میں کام کرنے والے پریکٹیشنرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی چار مزید نجی طبی مراکز کی سنیپ چیکنگ بھی کی گئی تاہم ان میں مہیا کردہ طبی سہولیات کو تسلی بخش پایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,148 total views, no views today



