سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے مینگورہ بائی پاس روڈ سے ملحقہ دریائے سوات کے پانی کومختلف حصوں میں تقسیم کرکے سیلابوں کے دوران اس کے نقصانات کو کم سے کم سطح پر لانے کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر تحصیل کونسلر شاہدعلی، جاوید خان اور احسان اللہ عرف سپن خان کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ اس سال پہاڑوں پر زیادہ برف باری ہونے کی وجہ سے گرمیوں میں دریائے سوات میں سیلابی پانی کا امکان ہے جس سے بائی پاس روڈ متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ حیات آباد اور دیگر رہائشی علاقوں کو نقصانات پہنچنے کا خطرہ ہوگا اسلئے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ دریائے سوات کے پانی کو تقسیم کرکے جلد از جلد حفاظتی پشتے مکمل کریں تاکہ مستقبل میں سیلابوں کی وجہ سے کوئی مالی یا جانی نقصان نہ ہو چیئرمین ڈیڈیک نے ضلع سوات کے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کی کہ متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں بصورت دیگر صورتحال کی خرابی کی تمام زمہ داری انکے زمہ ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ ایوب برج سے لے کر فضاگٹ بائی پاس روڈ تک دریا کنارے واکنگ ٹریک، گرین بیلٹس اور عوام کی سیر و تفریح کیلئے تمام سہولتوں سے اراستہ تفریح گاہیں بنائی جائیں گی تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو سیر و تفریح کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ بہترین مقامات فراہم ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,342 total views, no views today



