سوات ( سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں۔باولے کتے نے ایک۔دو نہیں پورے 19 بچوں کو کاٹ ڈالا ۔ پولیس سٹیشن مینگورہ، مقامی لوگوں اور سیدو شریف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ملوک اباد ۔رنگ محلہ ۔ سمیت دیگر اس پاس علاقوں میں باولے کتے نے 19 بچوں کو کاٹ ڈالا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں باولے کتے نے جن افراد کو کاٹا ہے ان میں زیادہ تر بچے اور بچیاں شامل ہے ، کاٹے گئے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں پر عملہ نے تمام زخمیوں کو طبی امداد دینے کے ساتھ ویکسین بھی لگائے ۔
2,168 total views, no views today
Comments



