مینگورہ ، ملاکنڈ ڈویژن کے پرائیویٹ سکولوں کے لئے سوات بورڈ کی جانب سے سپورٹس کے انعقاد کیلئے دو کمیٹیاں قائم ، سوات بورڈ کی نمائندگی سیکرٹری شہاب الدین ، اسسٹنٹ سیکرٹری عمر حسین اور ڈائریکٹر سپورٹس افضال احمد نے کی ، تقریب میں 60 سکولوں کے پرنسپلز نے شرکت کی جبکہ ہر ایک پرنسپل نے کھیلوں کے حوالے سے اپنی اراء اور تجاویز پیش کیءں ، اور اپنی طرف سے سوات بورڈ کے ساتھ سپورٹس ایونٹس کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ، سپورٹس جس میں کرکٹ ، فٹ بال ، ہاکی ، والی بال ، اتھلیٹکس اور بیڈ منٹن شامل ہیں کے انعقاد کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں جس میں زون ون لوئر سوات کیلئے حنیف چیئرمین ، محمد علی ، اختر علی ، حسن سہیل ،فضل نعیم ، حسین علی اور دوسری کمیٹی زون ٹو سوات میں ساجد علی چیئرمین ، اصغر علی ،، وحید خان، محمد علی اور ملک احمد شامل ہیں ، دونوں کمیٹیاں کھلاڑیوں کی پریکٹس اور تمام امور کے ذمہ دار ہوں گے ، سوات بورڈ کے سیکرٹی شہاب الدین ، اسسٹنٹ سیکرٹری عمر حسین ، ڈائریکٹر سپورٹس افضال احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سوات بورڈ سرکاری تعلیمی اداروں کی طرح نجی سکولوں کے بچوں کی کھیل کود پر بھر پور توجہ دے گی اور اس میں محرومیوں کا ازالہ بھی ہو جائیگا ، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین صحت کیلئے کھیل کود بھی ضروری ہے ۔
882 total views, no views today


