مینگورہ، سوات کے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ ہماری صوبائی حکومت کلاس فور اور دگر ملازمین کو مراعات اور انہیں ترقی دینے کیلئے مصروف عمل ہے ، اپنے دور حکومت میں ملازمین کے ٹائم سکیل کی فراہمی ، 24 گھنٹے ڈیوٹی کے خاتمے سمیت ریٹائرڈ ملازمین کو بچوں کی بھر تی کیلئے 25 فیصد کوٹہ دینے کیلئے اقدامات ضرور اٹھائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ودودیہ ہائی سکول سیدو شریف میں درجہ چہارم ایسی سو ایشن سوات کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر اکبر خان مہمند ، سوات کے نومنتخب صدر سید خطاب ، تحصیل بابوزئی سب ڈویژن کے صدر حاجی عبدالرحیم ، اکرام اللہ ، فضل مالک خان ، بہرام خان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ، اس سے قبل ایم پی اے عزیز اللہ گران نے صوبائی صدراکبر کان مہمند کے ہمراہ سوات کے نئے عہدیداروں سے حلف لیا ، جبکہ صدر سید خطاب نے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کو مسائل کے حوالے سے سپاسنامہ پیش کیا ، صوبائی صدر اکبر خان مہمند نے کہا کہ صوبائی سطح پر مسائل کے حوالے سے ہماری جدوجہد جاری ہے ، ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران نے یقین دہانی کرائی کہ درجہ چہارم ملازمین کو درپیش تمام مسائل حل کئے جائیں گے اور متعلقہ صوبائی اداروں کے حکام کے نوٹس میں بھی لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے قلیل عرصہ میں محکموں سے کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے ، لوگوں کو بلا لالچ و رشوت ملازمتیں فراہم کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمہ میں رشوت کمیشن پایا گیا تو وہاں پر سختی سے کاروائی کر یں گے اور کسی کو معاف نہیں کیا جا ئیگا ، اس موقع پر تقریب میں ملاکنڈ ، بونیر ، دیر اپر ، دیر بالا ، شانگلہ ، کوہستان کے ملازمین نے صدر اور عہدیداروں کے ہمراہ شرکت کی ۔
852 total views, no views today


