سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور کے ہدایت پر سوات پولیس نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی، تھانہ غالیگے کے حدود میں ہونے والی کاروائی کے دوران گرفتار منشیات سمگلر کے قبضہ سے 4074 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی ایس ڈی پی اُو غالیگے بادشاہ حضرت کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پشاور کے علاقہ غیر سے سوات کو بھاری مقدار میں منشیات سمگل کیا جا رہا ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ڈی پی اُو غالیگے بادشاہ حضرت کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے منشیات سمگلر کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس نفری بمقام ڈپو پُل ڈیوٹی پر موجود تھے کہ جانب ملاکنڈ ایجنسی سے ایک کوسٹر نمبریLES7075برنگ سفید آتا ہوا چیکنگ کی غرض سے رکوا لیا، چیکنگ کے دوران ایک جوان العمر لڑکا جسکے کے گود میں براون کلر بیگ کے اندر کپڑوں میں لپیٹے ہوئی چار پیکٹ چرس وزنی4074گرام برآمد ہو کر ملزم شعیب خان ولد نزیر خان سکنہ بر قمبر خیل تحصیل باڑہ تیرہ میدان کو گرفتار کرکے مقدمہ علت 332 جرم 9CCNSAدرج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش جاری کیا۔
1,301 total views, no views today



