کبل(سوات نیوزڈاٹ کام) کبل بار میں سال 2019-20کے لئے انتخا با ت کا انعقا د کیا گیا جہاں پر قبل از الیکشن جنرل سیکر ٹری کے عہدے پر رحیم اللہ ایڈوکیٹ اور فنانس سیکر ٹری کے عہدے پر اسد خان بلا مقا بلہ منتخب ہوئے تھے جبکہ دیگر عہدوں پر الیکشن منعقد ہوا جہا ں پر صدارتی اُمیدوار اشفاق احمد خان اور کمال خان ایڈوکیٹ کے درمیان مقابلہ ٹائی ہوا کیونکہ دونوں امیدواروں نے 23,23ووٹ حا صل کئے تھے بعد میں فیصلہ ٹاس کے ذریعے ہوا جس کی رو سے اشفاق احمد خان ایڈوکیٹ صدر منتخب ہوئے دیگر عہدیداروں میں نائب صدارتی عہدے پر عبد الوہا ب نے 31ووٹ لیکر کا میابی حا صل کی جس کے مد مقا بل میاں محمد ریاض کو 16ووٹ ملے ،اسی طرح جائنٹ سیکر ٹری کے عہدے پر محمد الیاس خان نے 27ووٹ لیکر کا میا بی حا صل کی جبکہ مد مقا بل سید حضر ت علی شاہ ایڈوکیٹ نے 19ووٹ حا صل کئے ، لائبریری سیکر ٹری کے عہد ے پر جمال الدین نے 24ووٹ حا صل کی جبکہ اس کے مد مقا بل فضل قدیم ایڈوکیٹ کو 22ووٹ ملے اس موقع پر نو منتخب صدر اشفاق احمد خان نے وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر موڑ پر وکلاء کے حقوق کی تحفظ اور قانون کی بالا دستی کو اولین ترجیح دینے کی یقین دہانی کرائی۔
1,274 total views, no views today



