مینگورہ، ڈپٹی کمشنر سوات نے سکریپ آٹو پارٹس اور مقامی طور پر بنائے جانے والے مختلف گاڑیوں پر مکمل پابندی لگا دی ‘ خلاف ورزی پر 6افراد کے خلاف مقدمہ درج ‘ رجسٹریشن کرنے کا حکم جاری ‘ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات نے امن وامان میں بہتری کے خاطر پورے ضلع سوات میں آٹو پارٹس سے مقامی طو ر پر بننے والے گاڑیوں پر دفعہ 144 نافذ کر دیا ‘ جس کی خلاف ورزی پر 6افراد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کی ‘ اس حکم میں مزید کہا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کہ تمام باڈی میکرز کو قانونی طو ر پر نوٹس جاری کی گئی ہے۔ کہ وہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ رجسٹریشن کرکے قانونی لائسنس حاصل کریں۔ورنہ ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائیگا۔ واضح رہے کہ سوات اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر مختلف قسم کی گاڑیاں بنائی جاتی ہے۔ جس میں اکثریتی چیسس بھی ٹمپر ہوتے ہیں‘ اس برائی کو روکنا بہت ضروری ہے‘ کیونکہ اس غیر قانونی گاڑیوں کے ذریعے خطرناک واردات ہوسکتے ہیں۔ اس گاڑیوں کی وجہ سے مینگورہ شہر میں ٹریفک نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ عام لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس حکم کو سراہا ہے۔
912 total views, no views today


