سوات ، ٹریفک پلان میں تبدیلی کیلئے آخرکار پاک ارمی حرکت میں آگئے ،مینگورہ شہر سے سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ شہر سے باہر منتقل کر نے کا فیصلہ ،شہر سے غیر رجسٹرڈ رکشہ باہر بھی منتقل کیاجا ئیگا،چور گاڑیوں کے کیخلاف بھی کا روائی کی جائیگی ،سڑک پر تعمیراتی کاموں کے وجہ سے لوگوں کو چیک پوسٹوں پر مشکلات کا سامنا ہے ہم اس سے اگاہ ہے چیک پوسٹوں میں نرمی کی جائیگی ،بریگیڈئرعامر، منگل کے روز ودودیہ ہال میں مینگورہ شہر سمیت آس پاس علاقوں کے وی ڈی سی ممبران اور علاقہ کے مشران نے پاک ارمی مینگورہ سمیت دیگر علاقوں کے انچارج بریگیڈیر عامر کو اس بات پر زور دیا کہ شہر سے سبزی منڈی کو باہر منتقل کرے ،جنرل بس سٹینڈ کو بھی شہر سے باہر منتقل کیا جائے،شہر میں غیر قانونی رکشوں اور دیگر چور گاڑیوں کی بھر مار ہے اس سے نجات دلایا جائے اور ٹریفک پلان کو خوبصورت بنایا جائے ،جبکہ چیک پوسٹوں پر بھی نرمی کیا جائے عوام کو شدید ،شکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ،پاک ارمی کے بریگیڈئر عامر نے کہا کہ ٹریفک پلان کو تبدیل کر نے کیلئے مینگورہ شہر سے سبزی منڈی کو فضاگٹ بائی پاس کے قریب منتقل کیا جائیگا،جنرل بس سٹینڈ کو تختہ بند اوگدو کو منتقل کیا جا ئیگا،شہر میں سوات نمبر کے علاوہ دیگر نمبروں کے ہزاروں رکشہ جو کہ غیر قانونی ہے اسکی خلاف کا روائی کی جائیگی اور شہر سے باہر منتقل کیا جائیگا،جرائم میں ملوث چور گاڑیوں کو پکڑ کر انکے خلاف قانونی کا روائی کی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ سڑک پر کام جاری ہے اسلئے چیک پوسٹوں پر رش ہے نرمی کی جا ئیگی عوام پاک فوج کے ساتھ تعاؤن کرے ،تعاؤن کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا،پاک فوج ہر قسم حالات نمٹنے کیلئے بھی تیار ہے۔
852 total views, no views today


