سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )خواجہ سراؤں کا ساتھی پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر تشکر ریلی ،پولیس اور میڈیا زندہ باد کے نعرے ،گزشتہ روز مینگورہ میں کامران نامی لڑکے کا خواجہ سراء پر تشدد کے بعد مینگورہ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے بعد تشکر کی ریلی نکالی اور خواجہ سراؤں کے گروارشد خان نے سوات پریس کلب میں میڈیا اور محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت کوریج پر میڈیا کے شکرگزار ہیں اور محکمہ پولیس کابھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں ساتھی پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو کچھ نہیں کہتے لہذا ہمیں جینے دیاجائے، ہم آپ کے تقریبات کا زینت بن کر آپ لوگوں کی خوشی میں اضافہ کرتے ہیں ہمیں عزت دی جائے انہوں نے کہا کہ ہم بھی اس معاشرے کا حصہ ہے جتنا حق اوروں کا اتنا ہی ہمارا ہے کمزور ہیں لہذا ہم پر رحم کھاکر معاشرے کا فرد جانا جائے۔
2,062 total views, 2 views today