سوات ( سوات نیوزڈاٹ کام ) پشتوشاعری کے کتابوں میں ایک اور مثبت قدم ، شیرشاہ ابشار کے کتاب ، درد مے پہ لفظونو کے پیرلے دے، کی تقریب رونمائی، صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق ایم پی اے شیرشاہ خان نے کی، عبدالرحیم روغانی، عطائاللہ جان، بخت زادہ دانش، عطاء الرحمان عطاء،پروفیسر اقبال شاکرسمیت کچیر تعداد میں شعراء کرام کی شرکت ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیر شاہ خان و دیگر نے کہا کہ شعراء کرام معاشرے کے حساس لوگ ہونے کیساتھ معاشرے کے ہر اچھے اور برے پر گہرا نظر رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کو معاشرے کا آنکھ سمجھا جاتا ہے، شیرشاہ ابشار کا نیا کتاب پشتو ادب میں مثبت اضافہ ہے اس سے پشتون نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور وہ بھی پشتو میں لکھ کر پشتو زبان کی خدمت میں حصہ لینگے،اس موقع پر کتاب کے خالق شیرشاہ ابشار کا کہنا تھا کہ بہتر انداز میں شعر کی زبان میں معاشرے کے اتار وچڑھاؤ کو لفظوں کا شکل دے کر پیش کیا ہے امید ہے کہ پڑھنے والے پسند کریں اور مزید بھی لکھ کراس کو کتابی شکل کی کوشش کرونگا ۔
2,556 total views, no views today



