مینگورہ ( سوات نیوزڈاٹ کام)تحصیل بریکوٹ میں عطائیت کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن کی ایک اور کامیاب کاروائی، ڈیڈہ ور شموزئی میں چار نام نہاد ہیلتھ کلینکس سیل، متعدد نجی صحت مراکز کو نوٹس جاری۔تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن کے سوات میں عطائیوں کے خلاف جاری آپریشن کلین اپ تیزی سے جاری ہے گذشتہ روز سنیئرانسپکٹر سعید الرحمان KP-HCC اور انسپکٹر افضل عابد نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ڈیڈہ ور شموزئی میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معایئنہ کیا۔ معائینے کے دوران غیر رجسٹرڈ اسحاق کلینک ،جاوید اقبال کلینک، ثناء اللہ خان کو سربمہر کرکے بند کیا گیا ان تمام نجی صحت مراکز میں معاینے کے موقع پر نان کوالیفائیڈ افرادمحمد اسحاق،جاوید اقبال ، ثناء اللہ خان کو مریضوں کی مختلف بیماریوں کا علاج معالجہ کرتے ہوئے اور مریضوں کو انجکشن لگاتے ہوئے پایا گیا ۔انسپکشن کے دوران متعدد غیر رجسٹرڈ نجی صحت مراکزکو نوٹس بھی جاری کئے ہیں،عوامی حلقوں نے چند ٹکوں کیلئے انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف جاری آپریشن کلین اپ کو سہراتے ہوئے آخری عطائی کی گرفت تک آپریشن کلین اپ جاری رکھنے اور قانون کی گرفت مین آنے والے عطائیوں کو قرار واقعی سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے
1,596 total views, no views today



