سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ ڈاکٹر عبدالغفار عزیز نے کہا کہ اس ملک کا مستقل اسلام سے وابسطہ ہے ۔ حکمرانوں کو مدنی ریاست کا نام استعمال کرنے سے پہلے مدنی ریاست کی اصولوں پرعمل کرنا ہوگا۔ کرپٹ اور چوروں کو ساتھ ملا کر حقیقی تبدیلی کا نعرہ عوام کو دھوکہ دینا ہے ۔ حکمرانوں نے الیکشن سے پہلے عوام کو سبزباغ دکھائیں ۔ اب مہنگائی کی صورت میں غریب عوام کاخون چوسا جارہا ہے ۔غریب عوام پر مزید مہنگائی کسی صورت قبول نہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کبل سوات میں عوام اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع عام سے امیر جماعت اسلامی ضلع سابق ایم پی اے محمدامین ، ممتاز عالم دین ڈاکٹر عطاء الرحمان ، حافظ اسراراحمد ، زونل امیر ڈاکٹر عبید اللہ ، ڈاکٹر خالد فاروق سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام یورپ میں تیزی سے پھیلاجارہا ہے ۔ اسلام مخالف لابی اسلام کی مقبولیت سے خائف ہیں ۔ ان شاء اللہ بہت جلد مسلمان کفار کی یلغار سے نجات پائیں گے ۔ مسلمانوں پر دہشتگرد حملے عالمی سامراج کی اشاروں پر ہورہے ہیں ۔اسلام دین فطرت ہے ۔پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اس کے تمام مشکلات کا حل اسلام نظام کی نفاذ سے ہے ۔ جماعت اسلامی اس ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی ۔ عوام اس ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔
1,472 total views, no views today
Comments



