سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) حضرت مولانا محمد عزیزالرحمن ہزاروی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ، دنیا کی کوئی طاقت اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ، پاکستان کے علماء ، طالب علم اور عوام اس کے زرے زرے کی حفاظت کریں گے ، پختونوں کی رگوں میں دین اسلام کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ، ملک کے اندر دینی مدرسوں ، خانقاہوں اوردیگر درسگاہوں کی حفاظت ہم پر فرض ہیں ، پاکستان میں دن بہ دن دینی علوم کی حصول میں اضافہ ہورہا ہے ، ہر سال 60ہزار طلباء و طالبات علم حاصل کرکے صاحب علم بن رہے ہیں ، پاکستان کی میڈیا اس عظیم اجتماعت کو بڑا کوریج دیکر دنیا کو بتا دیں کہ پاکستان میں اسلام دن بہ دن ترقی کررہا ہے اور مسلمانوں کے شوق کا یہ عالم ہے کہ آج عام لوگ انگریزی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم پر دسترس حاصل کررہے ہیں ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدوشریف سوات میں ختم بخاری شریف اور دیگر علوم سے فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں ضلع بھر کے تمام علماء کرام ، مشائخ عظام ، آکابرین ، اساتذہ کرام اور ہزاروں کی تعداد میں طلباء اور مقامی لوگوں نے شرکت کی ، اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو دستارفضلیت حاصل ہوئی ، اس موقع پر دارالعلوم سیدو شریف کے صدر حضرت مولانا مفتی سردراز فیضی ، مولانا اکبر علی شاکر اور دیگر نے خطاب کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضر ت مولانا پیر طریقت محمد عزیزالرحمن ہزاروی نے کہا کہ اس وقت دنیا اسلام میں میں امتحانات کا سلسلہ شروع ہے ہمیں نارک دور میں ثابت قدم رہنا ہوگا ، دین اسلام پر کاربن رہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکاری مدرسوں درسگاہوں کے علاوہ تمام مدارس میں اپنی مدد اپ کے تحت علم حاصل کی جاتی ہے ، حکمران سوئے ہوئے ہیں اور وہ اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ علماء اپ لوگوں کے خیر خواہ ہے وہ ہر حال میں اپ کو اور بچوں کو دینی تعلیم دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا ، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دین اسلام کو بدنام کیا جارہاہے ، پاکستان میں مساجد ، مدارس محفوظ نہیں لیکن ہمارے حکمران ان ساری باتوں سے بے پرواہ ہوکر اپنے کاموں میں لگے ہوئے ہیں ، اسلام آباد میں مساجدوں مسمار کیا جارہا ہے جو ایک سازش ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ نئے مساجد اور مدارس تعمیر کرکے لوگوں کو دینی تعلیم پہنچانے کا کوشش کریں ، انہوں نے علم حاصل کرنے جوانوں پر زور دیا کہ جو علم آپ حضرات حاصل کی ہے وہ دوسرے مسلمانوں تک پہنچائیں ، تقریب کے دوران علم حاصل کرنے والے طالب علموں کی دستار بندی کی گئی اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اوراسلام کی بقاء کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی ۔
2,042 total views, 2 views today