سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) امریکہ میں قتل ہونیوالے شہید شکیل احمد کی جسد خاکی لانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ، نمازجنازہ میں اہم سیاسی شخصیات کی شرکت کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات بھی مکمل کردی گئی ، شکیل احمد خان کی جسدخاکی آج سوات پہنچائی جارہی ہے ، خان بابا سٹیڈیم کتیاڑ میں نمازجنازہ اداکی جائیگی ، تفصیلات کے مطابق نیویارک امریکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے سوات کے نوجوان ایم پی اے وقار خان کے بھتیجے شکیل احمدخان کی نیویارک میں نمازجنازہ بھی ادا کی گئی ہے ، ان کی جسدخاکی آج ان کی آبائی علاقہ کتیاڑشاہ ڈھیرئی پہنچائی جارہی ہے، اے این پی سوات کے پریس سیکرٹری عبدالصبور خان نے اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ ایم پی اے وقارخان کی خاندان اور پارٹی کی طرف سے شہید شکیل احمدخان کی نمازجنازہ اوردیگرانتظامات کیلئے تمام ترتیاریاں مکمل کردی گئی ہے ان کانمازجنازہ خان بابا سٹیڈیم کتیاڑ شاہ ڈھیرئی میں آج پونے 6بجے اداکی جائیگی ، جس میں اے این پی کے مقامی ومرکزی قائدین کے علاوہ ہرطبقہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے ، ادھرسوات انتظامیہ اورپولیس کی طرف سے بھی آج کے جنازہ میں شرکت کرنیوالے اہم سیاسی شخصیات کیلئے سیکورٹی کابھی انتظام کیاگیاہے اور نمازجنازہ میں شرکت کرنیوالے سیاسی وسماجی شخصیات اور اہم حکومتی وسول حکام کیلئے بھی سیکورٹی انتظامات کردی گئی ہے اور اس حوالے سے پولیس حکام کی طرف سے ماتحت پولیس کو ہدایات جاری کی ہے واضح رہے کہ ایم پی اے وقارخان، ڈسٹرکٹ کونسلر افتخارخان کابھتیجا شکیل احمد خان کو گزشتہ دنوں نیویارک امریکہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیاہے۔ مرحوم اے این پی کے مرکزی رہنماخان نواب کے پوتاتھے۔ ان کی فاتحہ خوانی شاہ ڈھیرئی میں اداکی جارہی ہے ۔
2,447 total views, no views today



