سوات(ساجد خان سے )محکمہ ایکسائز کا خود ساختہ نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف گرینڈ اپریشن ، مختلف مقامات پر گاڑیوں سے نمبر پلیٹ اتار کر جرمانہ عائد کردیاتفصیلات کے مطابق سوات میں بڑھتے ہوئے غیر قانونی نمبر پلیٹوں کی بھر مار کیخلاف محکمہ ایکسائز سوات نے اپریشن شروع کردیا ہے ، مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ سنگوٹہ میں محکمہ ایکسائز کے سب انسپکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ چار روز تک محکمہ نے اگاہی مہم کی تھی تاکہ عوام اصلی نمبر پلیٹ لگائیں او رکاغذات اپنے ساتھ رکھیں، مہم ختم ہونے کے بعد ضلع بھر میں غیر قانونی نمبر پلیٹ لگانے والوں اور نمبر پلیٹ نہ لگانے والوں کیخلاف اپریشن شروع کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کیلئے محکمہ ایکسائز بھر پور کوشش کرے گی، سب انسپکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ غیر قانونی طور پر گاڑیاں چلانے والو ں کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائیگا، انہوں نے کہا کہ الیگل گاڑیوں کو صوبہ بدر کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ یہ اپریشن پورے صوبے میں وزیراعلیٰ محمود خان کے احکامات کے نتیجے میں کیا جارہا ہے ۔
https://youtu.be/1Rkvfp0opBc
1,776 total views, no views today
Comments



