سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) مینگورہ شہر میں پاگل کتوں کے خلاف میڈ نائٹ آپریشن 100سے زائد کتوں کو مارکر ٹھکانے لگادیا گیا ، شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کیلئے دس ٹیوب ویلز بنائے جارہے ہیں جبکہ 54 کی اپ گڑیڈیشن کی جائیگی ، ان خیالات کا اظہار ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے سی ای او شیداء محمد خان ، ڈپٹی منیجر اصف سلیم اور اورنگزیب خان ایڈوکیٹ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ، شیداء محمد خان نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی نے ڈیڑھ سال سے بھی کم عرصہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے ، مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں لوگوں کو کتوں نے کاٹنے کے اطلاعات پر مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں کتامار آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں گذشتہ رات میڈنائٹ آپریشن کیا گیا اور 100سے زائد کتوں کو مار کر انہیں ٹھکانے لگایا گیا اور شہر میں اپریشن بدستور جاری ہے ، جس کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو 24گھنٹے کاروائیاں کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کتامار کیمکل وا فر مقدار میں موجود ہے اور ٹی ایم اے کو بھی کمیکل فراہم کردی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں بارشیں نہ ہونے کے وجہ سے پانی کی سطح 40فٹ نیچے گر گئی ہے اور ٹیوب ویلز پانی کی صحیح فراہمی نہیں کررہی ہے اور آئندہ چند ماہ بھی مزید کم ہونے کا خدشہ ہے جس کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے خصوصی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان کی خصوصی دلچسپی سے گرینوٹی سکیم پر بھی کام جلد شروع ہوگا ، جس سے شہر میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائیگا ، انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں پانی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے ، جس میں 19ٹیوب ویلز کو نئی مشینری لگائی گئی ہے جبکہ مزید کو تبدیل کیا جارہا ہے اور ٹیوب ویلوں کے لئے ہیوی جرنیٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کے لئے482خاکروب درکار ہے جبکہ اس وقت ہمارے پاس200خاکروب ہیں جس کے لئے نئی بھرتی جلد شروع کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود ڈبلیو ایس ایس سی کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ، جس پر ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے PC II ریواز کیا گیا ہے جس میں مینگورہ شہر کے 80کلو میٹر پائپ لائن تبدیل کی جائیگی ۔
1,480 total views, 2 views today