سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سپیشل پولیس کمانڈوز، ایلیٹ فورس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ کی مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے لیا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کمانڈوز ٹروپس پہاڑوں ،گھاٹیوں ،کھائیوں اور دروں میں داخل ہو گئے ۔آپریشن کے دوران مکانات چیک کئے گئے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران ضلع بھر کے گردونواح میں سرچ اپریشن کے دوران 137,514افراد کی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی۔جبکہ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیاں بھی باریک بینی سے چیک کیں گئیں۔،سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ وایمونیشن جسمیں کلاشنکوف9،شارٹ گن49عدد،پستول137 عدد،2852عدد کارتوس ،7عددخنجر برامد کیں،مکان کرایہ دارایکٹ میں283ایف آئی آر ،ہوٹل ایکٹ میں102ایف آئی آردرج کی گئی ۔جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے۔جسمیں222.832کلو گرام چرس ،ہیروئن9.038گرام ،افیون 1.295گرام،ائس 40گرام،1766لیٹر دیسی شراب برآمد کیں گئیں ،جبکہ 13دہشتگرد ،جرائم پیشہ اور اوارہ گردی ،مشتبہ میں5391 افراد گرفتارکی اسی دوارن33اشتہاریوں کوبھی گرفتار کرلیا۔ DPO سوات سید اشفاق انور نے آپریشن کے دوران عوام الناس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔اور مستقبل میں بھی پولیس کے ساتھ تعاون کی پالیسی اور بہترین کوارڈنیشن کی امید ظاہر کی۔خیبر پختونخواپولیس کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ نے والی فورس ہے، ملکی بقا سلامتی اورامن و امان کے قیام کے لیے ان کی دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔پولیس فورس کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔پولیس فورس آپنی شہداء کی قربانیوں کا لاج رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ملک کی سا لمیت اور دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
1,584 total views, no views today



