سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کا ڈی آر سی کبل کا اچانک دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے چیئر مین ڈی آر سی اور ممبران کے ساتھ ملاقات کی،انہوں نے ڈی آر سی کے کارکردگی کو سراہا ، ڈی پی او سوات نے کہا کہ ڈی آرسی کا بنیادی مقصد عوام کے فلاح اور ان کے دہلیز پر فوری انصاف مہیا کرنا ہے ، اس سے نہ صرف علاقے میں امن و امان کا قیام عمل میںآتا ہے ،بلکہ عدالتوں میں مقدمات کا غیر ضروری بوجھ بھی کم ہو جاتا ہے۔
ڈی پی او سوات نے ڈی آر سی کے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ مکمل شفافیت اور غیر جانبداری سے کام کرے اور انصاف کو یقینی بنائیں تاکہ لوگ غیر ضروری پریشانی اور مقدموں کے طوالت کے وجہ سے دشمنیوں میں نہ پڑے۔اس موقع پر انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سوات پولیس ڈی آر سی کوبھر پور معاونت مہیا کرے گی تاکہ ان کو اپنے کام کی انجام دہی میں دشواری پیش نہ ہو ۔
1,217 total views, no views today



