سوات(سوات نیوزڈاٹ کام ) ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے پولیس ڈرائیونگ سکول کانجو کا اچانک دورہ کیا ۔دورے کے دوران ڈی پی او سوات نے ڈرائیونگ سکول کے انتظامات کا جائزہ لیااور اسے تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر ڈی پی او سوات نے ڈرائیونگ سکول سٹاف سے کہا کہ ٹریفک حادثات میں اضافے کی وجہ عوام میں ٹریفک اصولوں کے شعور کا نہ ہو نا ہے۔ٹریفک قوانین اور اصولوں کا شعور عوام میں اجاگر کر نے کے لئے پولیس ڈرائیونگ سکول کا نجو کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔انہوں نے ڈرائیونگ سکول سٹاف پر زور دیا کہ وہ ڈرائیونگ قوانین اور اصولوں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کواخلاقیات اور صبر تحمل کا درس بھی دیں۔
1,366 total views, no views today
Comments



