سوات(خورشید علی )سوات سمیت مالاکنڈڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا، این سی پی گاڑیوں پر اخری ضرب لگانے کیلئے حکمت عملی کو اخری شکل دیا جانے لگا، ذرائع کے مطابق سوات سمیت مالاکنڈڈویژن اور ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف اخری اپریشن کیلئے غور خوص کا عمل جاری ہے، ان اضلاع میں این سی پی گاڑیوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، جو گاڑیاں کٹ نہیں ہے ان پر ٹیکس نافذ کیا جائے گا، جبکہ جو گاڑیاں کٹ ہوئی ہیں ان کو ضبط کیا جائیگا،ذرائع کے مطابق یہ اخری ایمنسٹی سکیم ہوگا جس سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا، ذرائع کے مطابق اٹو سٹروک رکشوں کیخلاف بھی کارروائی کیجائے گی۔
7,697 total views, no views today
Comments



