سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)نیک پی خیل نہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار، زمینداروں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے کروڑوں روپے نقصان کاامکان پیدا ہوگیا ، محکمہ ایریگیشن کی بروقت تعمیراتی کام نہ کرنے کی وجہ سے نہر میں پانی کی ترسیل ناممکن ہوگیا ۔ سوشل میڈیا ورکرعدنان خان نے اپنے وال پر ایک تصویر شیئر کی ہے جبکہ اس کے ساتھ اپنے کمنٹس بھی شیئر کئے ہیں اپ ان کے کمنٹس خود پڑھ لیں
سوات تحیصل کبل نیکپخیل نہر اس طرح مشین پر دوبار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔ اس نہر کی وجہ سے ملک کو کروڑ روپے کی امدان ہوتی ہیں اس کو جلد ہی جلد جدید مشین پر بنانا اور زمیندرواں کو پانی فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے ۔ اس نہر کو دوبارہ بنانے کےلے دو سال پہلے فنڈ جاری ہوچکا ہےمگر اج تک دوبارہ بنانے پر کام شروع نہیں ہوا ، ۔ تحیصل کبل عوام کا زیادہ تر انحصار اس نہر پر ہےاور اس نہر کے وجہ سے زیادہ تر لوگ برسرروزگار ہیں ۔ جناب عمران خان صاحب اور مراد سعید صاحب سے درخواست ہیں کہ اس نہر پر کام شروع کرنے کیلئے سخت ترین ہدایت جاری کریں ۔ غریب زمیندار کا حکومت وقت سے مطالبہ ۔ ۔ سٹیٹ بینک کے طرف سے اس نہر کو دوبارہ بنانے کےلے دو سال پہلے فنڈ جاری ہوچکا ہیں مگر محکمہ ایرگیشن اس فنڈ پر مکمل خاموش ہیں اخر کیوں ۔عدنان خان سوشل ورکر بیان
2,080 total views, 2 views today