سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )برہ بانڈی ، کوزہ بانڈی میں دی شیڈو فاونڈیشن کے زیر اہتما م آل سوات سینئر ولوکل جونیئر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا، سنئیر ٹورنامنٹ کا فائینل غالیگے کلب اور چارباغ کلب کے درمیان کھیلا گیا، اس موقع پر فائینل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد گراونڈ میں موجود رہی، سینئر ٹورنامنٹ کافا ئینل دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری راونڈ میں چارباغ کلب نے اپنے نام کرلیا، اس موقع پر لوکل جونیئر فائینل بھی کھیلا گیا جس میں دی شیڈو کے عبدالوہاب اور حسین احمد نے عمر سیداور فضل وہاب کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی، اس موقع پر چیرمئین دی شیڈو حمزہ یوسفزی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے سرگرمیوں سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور انکے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ دی شیڈو کھیلوں کے علاوہ تعلیم ، صحت اور ثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے، میچ کے اختتام پر ممبر بورڈآف سٹیڈیز سعید احمد ، عمر علی اور ابوبکر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کی۔
1,538 total views, no views today
Comments



