سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر مجدعلی ، ایم این اے سلیم الرحمن ، ایم پی اے عزیز اللہ گران اور تحریک انصاف کی قائدین نے ممبر صوبائی زکواۃ کونسل خیبر پختونخوا انجینئر عمر فاروق کی رہائشگاہ گئے انہیں ممبر صوبائی زکواۃ کونسل خیبر پختونخوامنتخب ہونے پر مبارک بادی اور نیک خواہشات کا ااظہار کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے اس فیصلہ کو سراہا کہ انجینئر عمر فاروق جیسے سیاسی وسماجی شخصیت کو اس عہدے سے نوازا ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ممبر صوبائی زکواۃ کونسل منتخب ہونے پر حقدار اور مستحق لوگوں کی معیار پر پورا اتریں گے اور جس طرح وہ اپنی نجی زندگی میں اپنی سماجی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں وہ مستقبل میں لاچار اور غریب لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔
1,800 total views, no views today



