سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )کینڈا میں تعینات پاکستانی قونصلر و ڈپٹی ہیڈ آف مشن نعیم خان نے کہا کہ میڈیا ایک عام آدمی کے آواز کو کروڑوں لوگوں تک پہنچاتا ہے ، ہمیں مادری زبان کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہیئے اور دیگر زبانوں پر عبور حاصل کرکے ملکی ترقی میں اپنا کرادار ادا کرنا چاہیئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں اورطلباء کو خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، چیف آرگنائزر غلام فاروق اور سینئر صحافی محبوب علی نے بھی خطاب کیا ، نعیم خان نے کہا کہ دنیا کے 60ممالک کا دورہ کرچکا ہوں اور وہاں پر قانون کی حکمرانی ہے ، ہمیں بھی اپنے ملک کو ترقیافتہ ممالک میں کھڑا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے کیونکہ یہی ہمارا ملک ہے اور اس کے ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے ، صحافت کے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے مسائل اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور کینڈا میں صحافت کو مکمل آزادی حاصل ہے اور آزادی رائے کا بھر پور خیال رکھا جارہا ہے اور وہاں پر صحافی سنسنی پھیلانے اور یلو جرنلزم کے خلاف ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مادری زبان کو فروغ دینے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیئے اور حکومت کو بھی اس میں کردار ادا کرنا چاہیئے کیونکہ دنیا میں 70 ملین آبادی پشتونونں کی ہے ، لیکن ہم نے کبھی اس طرف سنجیدگی سے غور نہیں کیا ہے جس کے وجہ سے ہم زوال کا شکار ہورہے ہیں ، انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ملک کے بہتر مستقبل اور ترقی میں بھر وپور کردار اداکرسکتے ہیں ، لہٰذا وہ خوب دل لگاکر پڑھیں تاکہ ایک اچھے انسان بن کر ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں ۔
1,254 total views, no views today



