سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )ملم جبہ میں اراضی پر غیر قانونی طورپر قبضہ جمانے کیخلاف اہل علاقہ زمین کے اصل مالک کے ہمراہ سراپااحتجان بن گئے،مخصوص ٹولہ زمین پر قبضہ جمانے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کررہاہے ،انتظامیہ اور حکومت اس سلسلے میں کرداراداکرکے تصادم کی راہ روکیں،اس حوالے سے قاری فتحت اللہ نے ملم جبہ کے درجنوں عمائدین کے ہمراہ سوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2013میں انہوں نے گرین ٹاپ ویلئی ملم جبہ میں وہاں کے مشران سے 701کنال زمین خریدی جس کی رو سے خسرہ 1408/1اورخسرہ 1408/3 کا قبضہ بھی ان کے پاس ہے جبکہ زمین خریدنے کے بعد رقم بھی اداکردی تاہم اب وہاں پر سیم سنزگروپ کے مالکان وسیم الرحمان اورعمیر سمیع ولد سمیع الرحمان میری زمین پر ناجائز اور غیر قانونی طریقے سے قبضہ جمانے کی کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل سیم سنزگروپ کے نام سے ایک مافیا ملم جبہ آیا ہے جو اراضی پر قبضہ جمانے کی نہ صرف کوششیں کررہاہے بلکہ وہاں بعض زمینوں پر کام بھی شروع کردیاہے جس کے سبب تصادم کا خطرہ پیداہوگیا ہے ،انہوں نے کہاکہ وہاں کے مشران نے مجھے زمین کا قبضہ دیا ہے تاہم ملکیت کا کیس چل رہاہے ،مذکورہ گروپ کی جانب سے زمین پر قبضہ جمانے کی کوششوں کی وجہ سے عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ،اس موقع پر ملم جبہ سے تعلق رکھنے والے میاں گل حسن،فضل اکبر،محمد سراج،سیدباچا،بخت روئیدار،شیراحمد خان ،محمدعلی اورمیاں گل ظاہرسمیت دیگر عمائدین بھی موجود تھے جنہوں نے کہاکہ زمین کا قبضہ قاری فتحت اللہ کو دیا ہے انہوں نے حکومت ،انتظامیہ اوردیگر اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں فوری تحقیقات کرانے اور تصادم کی راہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
2,099 total views, no views today
Comments



