سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )شہر کو خوبصورت بنانے اور ماحولیاتی الودگی کے خاتمے کے لئے مینگورہ شہر کے تاجروں نے شاپنگ بیگ کے مکمل بائیکاٹ اور خاتمے کا اعلان کردیا، ڈی سی کی جانب سے بائیو ڈی گریڈ یبل بیگز کی مفت تقسیم ، تاجر برادری کا اظہار اطمینان ، گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن ، ڈبلیو ایس ایس سی ،سوات پریس کلب ، سوات بار اور سول سوسائٹی کی جانب سے مینگورہ شہر کو خوبصورت بنانے اور ماحولیاتی الودگی کے خاتمے کے لئے مشترکہ مہم کا آغاز کیا اور پریس کلب سے تاج چوک تک واک کیا ، جسکی قیادت ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور چیئرمین سوات پریس کلب شہزاد عالم نے کی ، اس موقع پر اے ڈی سی محمد فواد خان ، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ ، ڈبلیو ایس ایس سی کے اپریشن منیجر میاں شاہد علی ، سوات بار کے صڈر حضرت معاذ ایڈوکیٹ ، گوجر قوم کے صدر سردار شہزاد گجر سمیت بڑی تعداد میں علاقے عمائدین ، سکول کے بچے اور سول سوسائٹی موجود تھی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے مینگورہ شہر کے تاجروں میں بایوڈی گریڈیبل بیگز تقسیم کئے اور تاجر برادری دنے رضا کارانہ طور پر شاپنگ بیگز انتظامیہ کے حوالے کئے ، جسکو تلف کردیا گیا ، اس موقع پر تاجر برادری نے شاپنگ بیگز کے مکمل خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر اندر بائیو ڈی گریڈیبل بیگز کے استعمال کا اعلان کیا ،ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر مینگورہ شہر کو خوبصورت اور ماحولیاتی الودگی سے پاک کرکے مڈال شہر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، شاپنگ بیگز سے ایک طرف ماحولیاتی الودگی بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف مہلک افراض میں اضافہ ہورہاہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول فراہم کریں ، اس موقع پر انہوں نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا اور ایک ماہ کے اندر شاپنگ بیگز کے خاتمے کا اعلان کیا ۔
2,072 total views, no views today



