مینگورہ ، دو ماہ قبل مالم جبہ میں دو ماہ قبل شوہر نے معمولی گھریلوی جھگڑے پر اپنے بیوی کو کلہاڑی مار کر معذور بنا دیا ، شوہر کی تشدد کا نشانہ بننے والی حواء کی بیٹی شبنم کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے مجھ پر پہلے تشدد کیا اور بعد میں اس ظالم نے مجھ پر کلہاڑی سے میرے پاؤں پر پے درپے وار کرکے شدید زخمی کیا ، جس کے بعد میں اپنا علاج شروع کردیا تو اس دوران میں میرے پاؤں کا سات مرتبہ آپریشن کیا گیا لیکن میری پاؤں صحت یا ب نہ ہوئی پھر ڈاکٹروں نے مشورہ کرکے میرا پاؤں کاٹ لیا ، اور اسی طرح میں معذور ہوگئی ،وحشیانہ تشدد سے معذور ہونی والی حواء کی بیٹی شبنم نے شوہر سے قصاص لینے کا مطالبہ کردیا ، سوات میں خواتین جرگہ نے مظلوم خاتون شبنم کو انصاف کی فراہمی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ، خواتین کا کہنا تھا کہ اگراس طرح خواتین پر تشدد جاری رہی تو ہم خاموش نہیں بیٹھے گے ، مظلوم خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں گے ، معمولی گھریلوی جھگڑے نے اس خاتون کو عمر بھر کیلئے معذور بنا دیا ، انہوں کہا کہ اگر شبنم کو انصاف نہ ملا تو یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ رپورٹ شیراز خان سوات نیوز ڈاٹ کام
http://www.swatnews.com/videos/20-reports/3417
https://www.facebook.com/video.php?v=745953248809076&set=vb.250405468363859&type=2&theater
654 total views, no views today


