سوات(سہیل باچا) سوات کے تحصیل بریکوٹ میں دفن لاوارث شخص کی قبرکشائی کردی گئی ۔قبرکشائی کی اجازت مقامی عدالت نے دی تھی ۔ قبرکشائی کے موقع پر تحصیل انتظامیہ بریکوٹ ، پولیس اور سیدو شریف ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم موجود تھی ۔ قبر کو کھول کر بزرگ شہری کی لاش سے ڈاکٹروں نے ڈی این اے سمپلز اکٹھے کئے تاکہ لاش کی شناخت ہوسکیں ،پولیس کے مطابق بزرگ شخص کی لاوارث لاش بریکوٹ میں پولیس کو ملی تھی ۔ شناخت نہ ملنے کی وجہ سے تحصیل میونسپل کمیٹی بریکوٹ نے سپردخاک کیا گیا ۔
1,422 total views, no views today
Comments



